سندھ میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
سندھ میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، صوبے میں یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوری کے 10 روز میں ملیریا کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے: این آئی ایچ

محکمہ صحت نے کہا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 38 افراد ملیریا کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال ملیریا سے 4 لاکھ افراد متاثر اور 24 افراد انتقال کر گئے تھے۔

Related Posts