ملائشیا کے 2 نیوی ہیلی کاپٹرز کا فضا میں تصادم، 10افراد جاں بحق، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: بی بی سی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوالالمپور: ملائشیا کے 2 نیوی ہیلی کاپٹرز کا فضا میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے 2 نیول ہیلی کاپٹرز آج فضا میں نیول پریڈ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرز پر سوار نیول عملے کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملائشین نیوی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

آج صبح 9 بج کر 32 منٹ پر ملائشیا کی مگربی ریاست پیراک میں واقع لومت نیول بیس پر ہونے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ ملائشین نیوی کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملائشین بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد موقعے پر دم توڑ گئے جن کو لومت نیول بیس کے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی شناخت کی جاسکے جبکہ واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

مقامی میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ ہیلی کاپٹرز فارمیشن کے تحت اڑتے دکھائی دیتے ہیں جن میں سے دو کا آپس میں تصادم ہوجاتا ہے۔ مقامی پولیس نے فوٹیج کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Related Posts