کراچی میں سوتیلے باپ اور چچا نے معصوم نابالغ بچیوں کی عزتیں تار تار کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 accused in rape of minor girls arrested from Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورنگی عوامی کالونی میں سوتیلے باپ اور چچا نے معصوم اور نابالغ بچیوں کی عزتیں پامال کردیں، مقدمہ درج کرکے دونوں  ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

کورنگی عوام کالونی کی رہائشی خاتون شگفتہ بی بی نے پہلے شوہر کی وفات کے بعد بچوں کے سر پر باپ کا سایہ برقرار رکھنے کیلئے غلام قادر نامی شخص سے دوسری شادی کی۔

شگفتہ کے شوہر غلام قادر ایک ماہ قبل نے اپنی 12 سالہ سوتیلی بیٹی مریم کی شادی اپنے 35 سالہ بھائی روشان علی سے زبردستی کروا دی تھی جبکہ مریم نامی بچی کا کہنا ہے کہ اس شادی سے پہلے والد غلام قادر اکثر مجھے اور میری آٹھ سالہ بہن نور کو غلط طریقے سے ہاتھ لگانے کی کوشش کرتا تھا۔

مریم کا کہنا ہے کہ غلام قادر شگفتہ کی غیر موجودگی یا رات کو سوتے وقت نازیبا حرکات کرتا تھا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں  بچیوں کا کہنا ہے کہ چاچو بھی رات میں مجھے لے جاتے تھے اور ابو اور چاچومیرے اور چھوٹی بہن نور کے ساتھ بھی یہی کرتے تھے۔

مریم کا کہنا ہے کہ ابو اور چاچو نے زبردستی ہماری عزتیں لوٹیں اور کسی کو بتانے کی صورت میں ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

خاتو ن شگفتہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر اور دیور سے اسے حوالے سے بات کی تو انہوں نے مجھے بھی دھمکیاں دیں  اور ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میری بڑی بیٹی کا برا حال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطرف ایس ایچ او کی زیر سرپرستی فحاشی کا اڈا چلائے جانے کا انکشاف

تھانہ عوام کالونی میں خاتون شگفتہ بی بی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ایک دن کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے اور جس کے بعد کیس کی مزید تحقیقات کی جائیں گی جبکہ شگفتہ بی بی اور ان کے بچے اب شیلٹر ہوم میں موجود ہیں جہاں ان کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

Related Posts