200 سال قید کی سزا بھگنتے والا قیدی! جسے جیل نے ایک ماہر آرٹسٹ بنادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قیدی عزیز کراچی سینٹرل جیل میں موجود ایک ایسا قیدی ہے جسے 210 سال قید اور 4 بار سزائے موت کی سزا ہوچکی ہے لیکن خدا نے اسے رنگوں کے ساتھ کھیلنے کی ایسی صلاحیت سے نوازا ہے جسے دیکھ کر لوگ بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

قیدی عزیز 18 سال جیل میں سزا بھگت رہے ہیں، جس وقت اُن کی سزا آغاز ہوا تھا اس وقت انھیں کچھ بھی نہیں آتا تھا، انہوں نے جیل میں قائم فائن آرٹس اسکول میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے اس فن کی مہارت حاصل کی۔

قیدی عزیز نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے پراؤڈ پاکستانی کا ایک مقابلہ ہوا تھا جس میں اُن سمیت جیل کے کئی قیدیوں نے حصہ لیا تھا، مقابلے میں بین الاقوامی آرٹسٹ بھی شامل تھے لیکن وہ اس مقابلے کے فاتح ٹھہرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے پہلے اُن کی زندگی بالکل سادہ تھی نا تو انھیں لکھنے پڑھنے کا شوق تھا اور نا ہی پینٹنگ کا لیکن جیل میں آنے کے بعد انھیں فائن آرٹس میں دلچسپی ہوگئی۔

قیدی عزیز نے کہا کہ کچھ دنوں میں سندی کلچر ڈے کا پروگرام ہونے والا ہے جس کی تیاریوں کیلئے فائن آرٹس کے دیگر طالبعلم اور میں بھرپور تیاریاں کررہے ہیں، ہماری یہی کوشش ہے کہ وہ پروگرام ہمارے یہاں ہی منعقد ہو۔

انہوں نے ایم ایم نیوز کو ایک مجسمہ بھی دکھایا جو کہ انہوں نے جیل میں ہی موجود ایک قیدی کا تیار کیا ہے۔

ایم ایم نیوز نے اے ایس پی سینٹرل جیل مصباح سے بھی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ جیل میں کئی قسم کے پروگرام کرائے جاتے ہیں جن کا مقصد یہی ہے کہ قیدیوں کو کسی فن مہارت سکھانا اور انھیں اپنی زندگی بدلنے کا موقع دینا۔

اے ایس پی سینٹرل جیل  کے مطابق 2019 کے بعد جیل کے قوانین میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب ہم جیل میں قیدیوں کو تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں، ہماری یہی کوشش ہے کہ جب یہ قیدی جیل سے نکلیں تو یہ حلال روزی کماسکیں۔

Related Posts