چلی کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چلی کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی
چلی کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چلی کی میڈیکل سروس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں جبکہ اب تک صرف 32 لاشوں کو شناخت کیا جاسکا ہے۔

جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل کر راکھ بن چکی ہے۔

چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

Related Posts