عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرکیوں خاموش ہے؟وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
اردن کے ایک تھنک ٹینک رائل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر اور فلسطین کی کانگریس رکن راشدہ طالب ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیاکےسامنےہےپھربھی عالمی برادری کیوں خاموش ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکاری کی قابض فوج کی جانب سے محاصرے کاآج32واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں بھارتی فورسز پیلٹ گنوں سے کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کررہی ہے۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں،اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے جبکہ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سےاشیائےضروریہ کی بھی  قلت پیداہوگئی ہے ،ان کاکہناتھا کہ مقبوضہ وادی میں  مواصلاتی بلیک آؤٹ کی وجہ سے کشمیریوں کا اپنے پیاروں اور بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے اور ان کی آواز باہر نہیں پہنچ رہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  کشمیری جوانوں کو گھروں سے اٹھاکر بھارت کے دیگر علاقوں میں قائم جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں تو پھر دنیا کیوں خاموش ہے؟ کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟عالمی براردی میں اس رویے سے دنیا بھر کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے، کیا جب مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں تو عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟

Related Posts