کسی کو عوام کے پیسے پر ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی کو عوام کے پیسے پر ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم
کسی کو عوام کے پیسے پر ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے حوالے سے رپورٹ منظر عام پر لانے کے بعد کہا ہے کہ  کسی کو عوام کے پیسے پر ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کا پتہ چلانے کے لیے ہمیں تفصیلی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے جو 25 اپریل کو سامنے آ جائے گی۔ 

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رپورٹ پر ہائی پاورڈ کمیشن کام کر رہا ہے جس کے 25 اپریل کو سامنے آنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ کسی بھی طاقتور لابی کو عوام کے پیسے سے نفع کمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق آٹے اور چینی بحران کے ذمہ داران کی ابتدائی رپورٹس کو قطع و برید اور تبدیلی کیے بغیر مشتہر کیا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیاسی رہنماؤں نے اپنے ذاتی مفادات اور ملی بھگت کے باعث یہ اخلاقی جرات کھو دی تھی کہ اس طرح کی کسی رپورٹ کو تیار کرنے کا حکم دیتے یا انہیں مشتہر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے۔ یہ تحریکِ انصاف کی حکومت کا کارنامہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کی رپورٹ کو جس طرح مشتہر کیا، یہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ رپورٹ مشتہر کرکے وزیرِ اعظم عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ ادوارِ حکومت میں اس کی کوئی مثال دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں: چینی کے بحران کی رپورٹ  بے مثال کارنامہ ہے۔گورنر سندھ

Related Posts