شادی سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی کوچلتی ٹرین کے سامنے پھینک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی کوچلتی ٹرین کے سامنے پھینک دیا گیا
شادی سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی کوچلتی ٹرین کے سامنے پھینک دیا گیا

نئی دہلی:بھارت میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔جس کے باعث عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور 12 ٹانکے لگانے پڑے۔

سی سی ٹی وی کیمروں نے کھر ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کو ریکارڈ کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو دھکا دینے کے بعد فرار ہوگیا جسے 12 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اس کی شناخت سومیدھ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور انکے درمیان دوستی بھی تھی۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔

اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو دھکا دینے سے پہلے اسے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹائم میگزین کی دُنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کی فہرست میں 2 پاکستانی شامل

Related Posts