آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر
آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے کر لیگ آزادکشمیر میں دوبارہ حکومت بنائے گی کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں الیکشن کارگردگی کی بنیاد پر لڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب یوسی سیناں دامن سے تعلق رکھنے والے مرکزی ممبرمجلس عاملہ سردار طاہر اسرائیل کی قیادت میں جموں وکشمیر ہاؤس میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کی جانب سے جن ترقیاتی منصوبہ جات کی نشاندہی کی گئی تھی الحمداللہ تمام پوری کریں گے، سم گڑنگ دامن روڈ سمیت نانڈر ڈمیاں روڈ کا بھی جلد منصوبہ جات کا اعلان کریں گے۔ بنی لنگڑیال روڈ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

بانڈی موہری ڈبر کیلاں چکلی،باٹ بنی روڈ کا کام بھی رواں ہفتہ ٹینڈر کریں گے، اس موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے سی سیناں دامن سے تعلق رکھنے والے ممبرمجلس عاملہ سردار طاہر اسرائیل نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے جو انتخابی وعدے کیئے تھے وہ پورے کررہے ہیں۔ جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاء اللہ پہلے سے بھاری اکثریت میں الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

مسلم لیگ(ن)یونین کونسل سیناں دامن میں کلین سویپ کرے گی،وزیراعظم کی جانب سے جو یونین کونسل سیناں دامن کے مسائل کے حل کے لیئے جو ذمہ داری دی گئی ہے اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں انشا ء اللہ توقعات پر پورا اتروں گا۔

Related Posts