پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ نے اْن سے فون پر بات کی تھی۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ نوجوان فاسٹ بولر نے انہیں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فون کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلنے سے پہلے شاہین نے مجھے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں تھوڑا سا دباؤ محسوس کر رہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے تقریباً گیارہ سے 12 منٹ بات کی۔سابق کپتان نے کہا کہ اس ویڈیو کال کے دوران میں مسلسل شاہین کو حوصلہ دیتا رہا اور کہا کہ خدا نے تمہیں موقع دیا ہے اسے صحیح طرح سے استعمال کرنا۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم 16سال بعد رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب