بھارتی انتہاء پسندی اپنے عروج پر، کرسمس پر سانتا کلاز کا پتلا نذر آتش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی انتہاء پسندی اپنے عروج پر، کرسمس پر سانتا کلاز کا پتلا نذر آتش
بھارتی انتہاء پسندی اپنے عروج پر، کرسمس پر سانتا کلاز کا پتلا نذر آتش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی انتہائی پسندی اپنے عروج پر پہنچ گئی، انتہاء پسند ہندوؤں کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں، جنونی ہندوؤں نے کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کی گئی۔

کرسمس کے موقع پر جنونی ہندوؤں کی جماعت کی جانب سے بھارت میں ہندوؤں کی مبینہ جبری تبدیلی مذہب کو بنیاد بنا کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے سانتا کلاز مردہ باد اور گو بیک سانتا کلاز کے نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ونگ کمانڈر ہلاک

واضح رہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے، امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔ اس کے باوجود بھارتی حکومت جنونی ہندوؤں کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

Related Posts