ٹوئٹر بورڈ کا سی ای او پر اعتماد کا اظہار، ملازمت سے نکلوانے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر بورڈ کا سی ای او پر اعتماد کا اظہار، ملازمت سے نکلوانے کی کوشش ناکام
ٹوئٹر بورڈ کا سی ای او پر اعتماد کا اظہار، ملازمت سے نکلوانے کی کوشش ناکام

سان فرانسسکو: ٹوئٹر بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیک ڈورسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے نکلوانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سرمایہ کار کی طرف سے شکایت پر ٹوئٹر بورڈ اور انتظامیہ نے سی ای او جیک ڈورسی کی تعیناتی پر نظرِ ثانی کی، جس کے بعد کمیٹی نے سی ای او پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سفارش کی کہ موجودہ سیٹ اپ برقرار رہنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بورڈ نے معیار کی بہتری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران ویب سائٹ کے ریونیو 936 ملین ڈالر میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

قبل ازیں رواں برس کے دوران ہی  ایلیٹ نامی سرمایہ کار نے نمو کے اہداف پر اتفاق کرنے پر ڈورسی کو ملازمت سے برخواست کرنے کی کوشش کی تھی جس سے سی ای او کامیابی سے جنگ جیت چکے ہیں۔

مارچ کے دوران ٹوئٹر نے اہم سرمایہ کاروں سے ایک معاہدہ کیا تاکہ ڈورسی کو برطرف کرنے کی کوشش پر قابو پایا جائے، جس کے نتیجے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک نئی کمیٹی بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے فرانس سے بدلہ لینے کامہاتیر محمد کا پیغام ڈیلیٹ کردیا

Related Posts