انسانوں کے بعد جانور بھی غیرمحفوظ، لاہورمیں بھینس کیساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man rape cow in lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:ملک میں انسانوں کے بعد اب جانور بھی محفوظ نہیں رہے، لاہور میں بھینس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ نے انسانیت کو شرمندہ کردیا۔

ایک شہری نے بھینس کے ساتھ بدفعلی پردرخواست ڈیفنس سی ایریا تھانے میں جمع کروادی، درخواست گزار نے ملزم کو کڑی سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وقاص نامی شخص نے 2نومبر کولاہور کے علاقے ڈیفنس سی ایریا میں تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم سلامت نے میری بھینس کے ساتھی بدفعلی کی اور فرار ہوگیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میرے مویشی باو والا روہی نالہ کے قریب واقع حویلی میں بندھے ہوئےتھے، جب رات میں اپنے ساتھی شان اور وقار کے ساتھ حویلی پہنچا تو ملزم بھینس کے ساتھ بدفعلی کررہا تھا اور ہمیں دیکھ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:واہ کینٹ میں 15 سالہ مسیحی لڑکی سے 9 افراد کی اجتماعی زیادتی، لواحقین کو دھمکیاں

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سلامت اس سے پہلے بھی جانوروں کے ساتھ بدفعلی میں ملوث رہا ہے، پولیس جنسی درندے کو گرفتار کرکے اس قبیح فعل کی سزاء دے۔

Related Posts