لندن : برطانوی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ اس کے پاس سفید فاسفورس موجود نہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ترکی کو سفید فاسفورس پر مشتمل عسکری مصنوعات فروخت کیں ۔
گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ان مصنوعات کی برآمدات کے 70 سے زیادہ پرمٹ جاری کیے گئے۔ اخبار نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے اب ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے بالخصوص وہ ہتھیار جو شام میں کردوں کے علاقوں پر حملے کے دوران استعمال کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے ترکی کو فروخت کیے جانے والے عسکری مواد میں گہرا دھواں چھوڑنے والے بم، آتشی گولہ بارود اور کیمو فلاج بم وغیرہ شامل ہیں۔ اگرچہ سفید فاسفورس ممنوعہ کیمیائی مواد نہیں ہے مگر اس کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، 80 جنگجو ہلاک