لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔
قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی موجود ہیں۔
فاسٹ باؤلرحسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کریں گے، زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طور پر پریکٹس کیلئے بلایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکنے کا حکم واپس لے لیا
کیمپ کے روزانہ 2 سیشن ہونگے، پہلا سیشن 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کا ہو گا، دوسرا سیشن ساڑھے 12 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہو گا، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، ٹیم ہفتے کی رات سری لنکا روانہ ہو گی۔