اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد آج نئی تنظیم کااعلان کردیاہے،جس کی تصدیق وفاقی وزیرفوادچوہدری کی جانب سے کردی گئی ہے۔
پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئ تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
وفاقی وزیرفوادچوہدری نے اپنے ٹوئٹرمیں کہاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وفاقی وزیراسدعمر تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:وطن واپسی کیلئےڈیلوں کاانتظارکرنیوالےسیاسی بونے رہیں گے،فوادچوہدری