جلسے میں آج رات ہی عوام کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسے میں آج رات ہی عوام کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، فیصل جاوید
جلسے میں آج رات ہی عوام کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، فیصل جاوید

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج رات ہی عمران خان کے جلسے میں شریک لوگوں کا جوش و خروش قابل ستائش ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے جلسے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ وہ جزبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تھا اور آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی مکاؤ مارچ نہیں، حکومت بھگاؤ مارچ ہے، سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ جلسے کا آغاز کل سہ پہر 3 بجے ہو گا اور اس جلسے میں عمران خان 4 بجے کے قریب تاریخی خطاب بھی کریں گے۔

Related Posts