وہ دن دُور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یورپی پارلیمنٹ عالمی امور کمیٹی کی طرف سے بھارت سے کشمیر میں جاری کرفیو فوری طور پر ہٹانے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  گھمنڈاور تکبر خاک میں مل چکا، ہر طرف سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع و شہدائے پاکستان: “آئیں چلیں شہید کے گھر” گانے کا پرومو جاری

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ خوش آئند ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی۔ 

اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا  کہ بھارت اقوامِ عالم کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کوئی بھی مہم جوئی کرسکتا ہے جبکہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کوئی بھی مہم جوئی کرسکتا ہے۔وزیر خارجہ

Related Posts