ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے،صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیر اعظم کی سمری واپس بھیج دی
صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیر اعظم کی سمری واپس بھیج دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری اہم کردار ادا کررہی ہے،خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ ہو گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی صدر مملکت نے کہاکہ کاروباری برادری ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

کاروباری برادری کی سہولت اور مدد کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں مختلف شعبوں میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ ہو گا۔صدر مملکت نے کہاکہ پرامن افغانستان سے نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے سرحدی اضلاع افغانستان میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،صدر مملکت نے افغانستان پر او آئی سی کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس کے انعقاد پر حکومتی کاشوں کو سراہا۔

وفد نے صدر مملکت کو اپنے مسائل بالخصوص افغانستان کے حوالے سے تجارت بارے صدر کو آگاہ کیا۔وفد نے کورونا وبا کے دوران حکومت کی جانب سے کاروباری برادری کو ریلیف دینے کے اقدام کی تعریف کی کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہمارے اجداد کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

صدر مملکت نے کہاکہ او آئی سی کے اجلاس سے افغانستان کیلئے انسانی امداد کیلئے عالمی مدد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts