پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورے پر تنقید بلاجواز ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ عمراں خان عام انسان ہے، جو لیڈر روز سچ اور جھوٹ بولے اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، عمران خان ہر روز یو ٹرن لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
خود کو مجرم تصور کرتی ہوں، اداکارہ حرا سومرو رو دیں
انہوں نے کہا کہ احترام مقدسات ہماری ریڈ لائن ہے، بلاول بھٹو کا دورہ بہت کامیاب رہا ہے، بھارت میں سب سے زیادہ ظلم اقلیتوں پر ہو رہا ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، عمران خان کی باتوں میں تضاد ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں کشمیر کا مسئلہ مؤثر انداز میں پیش کیا، پاکستان بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے آشکار کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں اور امن چاہتے ہیں، امن کا راستہ کشمیر سے ہو کر جاتا ہے، بھارت کے تلملانے سے ظاہر ہورہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورہ کامیاب رہا۔