دبئی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔دبئی میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اوپنرز نے نے نیوزی لینڈ کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر سفیان شریف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
ڈیون کونوے نے ابھی ایک رن ہی بنایا تھا کہ مارک واٹ نے اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔52 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارٹن گپٹل کا ساتھ دینے گلین فلپس ا?ئے اور دونوں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔
فلپس اور گپٹل نے چوتھی وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی خصوصاً گپٹل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تمام اسکاٹش باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بریڈ وہیل نے 37 گیندوں پر 33 رنز بنانے والے فلپس کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ایک گیند بعد گپٹل کی شاندار اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے 56 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی باری کھیلی۔
ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہاتھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 180 سے 190 رنز تک بنانے میں کامیاب رہے گی لیکن گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری دو اوورز میں زیادہ رنزنہ بنا سکی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض ایک وکٹ لی جبکہ سفیان شریف اور بریڈ وہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے اسکاٹ لینڈ کو 21 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن تیسرے اوور میں کپتان کائل کوئٹزر 11 گیندوں پر 17 رنزب نانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بن گئے۔
جیارج منْسے اور میتھیو کراس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 45 رنز کی ساجھے داری قائم کی اور اسکور کو 66 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر منْسے کی 22 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوگا،شعیب اختر، ورلڈ کپ پاکستان آئے گا، محمد عامر