ٹی 20ورلڈ کپ،بھارت نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے افغانستان 66رنز سے شکست دیدی
ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے افغانستان 66رنز سے شکست دیدی

ابو اظہبی: ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو66رنز سے ہرا کر جیت سمیٹ لی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے میگا ایونٹ کے 33ویں میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور 210رنز بنائے،انڈین اوپنرز کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا،روہت شرما 75اور کے ایل راہول 69رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کے اوپنرز 211رنز ہدف کے تعاقب میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور جلد ہی آؤٹ ہوگئے،محمد شہزاد محمد شہزاد صفر اور حضرت اللہ زازئی 13سکور بناسکے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی

افغانستان کی جانب سے 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے،کریم جنت نے سب سے زیادہ 42رنز بنائے جبکہ کپتان محمد نبی 35سکور بناکر نمایاں رہے،بھارت کی جانب سے محمد شامی نے3 اور ایشون نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts