ڈہرکی کے نواحی گاؤں نئوں کوٹ میں ملزمان نے بیٹے پر کاروکاری کا الزام لگا کر اس کے والد شیر محمد پر شدید تشدد کرکے اس کا منہ کالا کردیا۔
کاروکاری کا الزام لگانے والو ں نے پنچائت بٹھائی جس نے شیر محمد پر جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ تسلیم نہ کرنے پر ملزمان نے شیر محمد پر حملہ کر دیا اور بار بار جرمانےکا تقاضا کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ، عدالت نے دہشت گردی کی دفعات منظور کر لیں
ملزمان کے تشدد سے شیر محمد شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈہرکی پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد کی تذلیل ، تشدد اور زخمی کرنے کے جرم پر ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: عمر قید کا سزا یافتہ قیدی فرار ہونے کے بعد چار سدہ سے گرفتار
واقعے کی رپورٹ کے مطابق شیر محمد کا بیٹا اب تک لاپتہ ہے اور شیر محمد کو ملزمان سے بیٹے کی جان کاخطرہ لاحق ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔