لاہور:مسلم لیگ ن کےصدراوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےاپنےبیان میں کہاہےکہ عوام مہنگائی اوربےروزگاری کےخلاف گھروں سےباہرنکلیں اورمسلم لیگ ن کاساتھ دیں۔
شہبازشریف کاکہناتھامسلم لیگ ن ملک کےعوام کومہنگائی سےنجات دلاسکتی ہےاس لیےعوام 133 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کوکامیاب کروائیں۔
انہوں نےکہاملک کےعوام اس حکومت کےدعوؤں اورنعروں پرکان نہ دھریں صرف کارکردگی کوووٹ دیں،انہوں نےعوام سےاپیل کرتےہوئےکہاکہ گھروں سے نکلیں اورحالات بدلنے میں اپنا کرداراداکریں۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ آڈیواورویڈیوکامعاملہ،قمرزمان کائرہ نےن لیگ کوآئینہ دیکھادیا
یادرہےکہ حلقہ این اے133میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کاعمل شام 5 بجےتک جاری رہےگا،جہاں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے،جبکہ پی ٹی آئی کےامیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردکردیئےگئےتھے۔