مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ایک قوم کی حیثیت سے وزیر اعظم کی پکار پر لبیک کہنا ہمارا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ، کھیل کے لیے سخت ٹریننگ جاری

انہوں نے کہا کہ میں جمعے کے روز 12 بجے مزارِ قائد پر آ رہا ہوں۔ آپ بھی میرا ساتھ دیں اور ہم مل کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔

بوم بوم آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ 6 ستمبر کو پاک فوج کے ایک شہید کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے ملیں گےاور جلد ہی لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستانی نژاد بین الاقوامی چیمپئن باکسر عامر خان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت اور  کشمیریوں کےساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ۔

ایل او سی کے دورے کے موقعے پر عامر خان نے چکوٹھی میں بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقاتیں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں امن کا پیغام لایا ہوں اور یہ خطہ صرف امن سے ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

Related Posts