کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خوشی کی خبر، شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل شاہد آفریدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد اب اُن کی ٹیم میں واپسی ممکن ہوجائے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے بتایا کہ شاہد آفریدی کورونا سے صحتیابی کے بعد کل ہوٹل منتقل ہوجائیں گے جہاں ان کا اینٹی جین ٹیسٹ ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر شاہد آفریدی کو تین روز کا آئسولیشن نہیں کرنا پڑے گا اور رپورٹ منفی آنے پر وہ 3 فروری کے میچ میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل7) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

Related Posts