شاہ محمود قریشی کا چین کا دورہ، کشمیر کی صورتحال پر چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر، شاہ محمود قریشی چین کے اہم دورے کے لیے بیجنگ پہنچ گئے
مسئلہ کشمیر، شاہ محمود قریشی چین کے اہم دورے کے لیے بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ: مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے اہم دورے کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔

شاہ محمود قریشی چینی قیادت کو بھارت کی طرف سے  مقبوضہ وادی میں کیے گئے غیر آئینی  اقدامات  اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

 چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ساتھ دیگر چینی قیادت سے ملاقات بھی وزیر خارجہ کے شیڈول کا حصہ ہے۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر اہم عہدیداران چین کے دورے پر ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر خارجہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے  بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے چینی قیادت سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کا اہم ملک ہے۔  کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے کے امن و امان کی گمبھیر صورتحال کے پیش نظر شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔

مزید پڑھیئے:  چاہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان آپس کے تعلقات خراب نہ کرے۔ بھارت

Related Posts