سینیٹ انتخابات:100سے زائدامیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع، فہرست کل جاری ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات:100سے زائدامیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع، فہرست کل جاری ہوگی
سینیٹ انتخابات:100سے زائدامیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع، فہرست کل جاری ہوگی

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ ملک بھر میں سینیٹر بننے کے خواہشمند 100 سے زائد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 16 فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی، تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کیلئے عبدالقادر کی جگہ نیا امیدوار منتخب کر لیا۔سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ ظہور آغا کو دے دیا گیا۔

 پی ٹی آئی نے پہلے منتخب کیے گئے امیدوار عبدالقادر کی جگہ گزشتہ روز ظہور آغا کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ دے دیا۔ بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کا امیدوار بدل دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن: بلوچستان سے عبدالقادر کی جگہ نیا امیدوار منتخب

Related Posts