سائنسدانوں نے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسدانوں نے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا
سائنسدانوں نے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا

کینیڈا کے سائنسدانوں نے تحقیق کے درمیان سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا۔

سائنسدانوں نے تحقیقی مطالعہ کیلیئے کینیڈا بھر میں شکار کے لئے مارے جانے والے سیکڑوں ہرنوں سے نمونے لئے جس میں تین سو ہرنوں میں سے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔

سائنسدانوں کی تحقیق کے اگلے مرحلے میں موجود کورونا مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو ایک فرد اور ہرن کے وائرس کی ترکیب اور جینیاتی کیفیت بالکل یکساں تھی نہ صرف یہ بلکہ اس نوعیت کا وائرس دیگر متاثرہ افراد میں موجود نہ تھا۔

خیال رہے اس حوالے سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے بلکہ جانوروں کے اپنے جسم میں بھی کورونا سے ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

مزید برآں ماہرین حیوانات اس بات پرمتفق ہیں کہ عموماْ ہرنوں کے جراثیم انسانوں تک پہنچنا ایک نا قابل یقین معاملہ ہے کیونکہ حیوانیات کے نصاب میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔

Related Posts