پی ٹی آئی ارکان نے اپنےہی وزیرکےخلاف محاذکھڑاکردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hammad Azhar hints at further relief for masses

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی نے وفاقی وزیرحماداظہر کو برطرف کرنےکامطالبہ کردیا۔

ملک بھرکی طرح کراچی میں جاری بدترین گیس بحران کے بعد رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور کیپٹن (ر) جمیل کے بعد تحریک انصاف کے تیسرے ایم این اے شکور شاد نے بھی وفاقی وزیر توانائی حمادکوبرطرف کرنے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا عوام عوام کے حقوق کیلئے قومی اسمبلی میں بھی آوازاٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:توہینِ رسالت سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم

یادرہے کہ کیپٹن (ر) جمیل نے حماد اظہر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ گیس بحال نہ کی  تو وہ اسمبلی فلور پر احتجاج کریں گے جبکہ ڈیفنس کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے بھی حماد اظہر کے رویے کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میسجز کا جواب تک نہیں دیتے۔

Related Posts