اسلام آباد: مسیحی برادری کرسمس کا مذہبی تہوار آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا رہی ہے۔ اس موقعے پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ہر سال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مذہبی جو ش و خروش اور روایتی جذبے سے مناتی ہے۔ کرسمس ٹریز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ چرچ خوبصورتی سے سجا دئیے جاتے ہیں۔
کرسمس کیلئے سال بھر انتظار کرنے والے مسیحی گلی محلوں، گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی برقی قمقموں اور دیدہ زیب سجاوٹی سامان سے تزئین و آرائش کرتے ہیں۔ اس موقعے پر خصوصی عبادات بھی کی جاتی ہیں۔
بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش
روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرسمس کے موقعے پر پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانیت کو محبت، امن، رواداری اور ہمدردی کا ابدی پیغام دیا۔
مسیحی برادری کے نام کرسمس کے یادگار موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے کیلئے پر عزم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کے نام اپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
Wishing all our Christian citizens a very Happy Christmas.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2021