لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، سعد رفیق، مریم اورنگزیب ودیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے معاملات زیر غور آگئے، مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو مہنگائی، مشکلات سے نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا، نواز شریف ملک کو مہنگائی، مشکلات سے نکالیں گے۔
مریم نواز کا اس سے قبل کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کا کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے پر سڑکوں پر احتجاج کا فیصلہ
اُنہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔