لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ، پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ، پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا
لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ، پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہوگا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں سمیت دیگر فیصلوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں استعفوں اور لانگ مارچ سے متعلق حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تبدیلی سرکارکوٹف ٹائم دینےکامشن،پی ڈی ایم کانیاپلان تیار

پی ڈی ایم کے اجلاس بے نتیجہ رہے، ان کی ٹرین چھوٹ چکی ہے، شیخ رشید

آج ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غور ہوگا۔ لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے۔ استعفوں کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان اورلانگ مارچ کیلئے واضح لائحہ عمل مرتب کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر اپوزیشن رہنماؤں کے مابین اتفاقِ رائے پایا گیا۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کیلئے سفارشات تیار کر لیں۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آج لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے اتفاقِ رائے سے طے کیا تھا کہ لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش ہوں گی۔ پارٹی سربراہان سفارشات کی منظوری دیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کی خواہش ہے کہ حکومت کے 5سال پورے نہ ہوسکیں۔ 

Related Posts