کراچی: ڈی جی رینجرز(سندھ)میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے سینٹر فار پیس سیکیورٹی اینڈ ڈیو لیپمنٹل ا سٹڈیز کے زیرِ اہتمام کراچی کے نجی ہوٹل میں جاری نیشنل یوتھ کانفرنس پاکستانیت(تبدیلی کا سرچشمہ، پاکستان کا نوجوان)میں شرکت کی۔
اس موقع پرسابقہ سینیٹر جاوید جبار مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر CPSD عبدالغنی دادابھائی، حبیب اللہ دادا بھائی اوردیگر عہدیداران نے ڈی جی رینجرز(سندھ)کا استقبال کیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر DIHE رابعہ دادا بھائی، ڈی جیCPSD بریگیڈئیر (ر)محمد ذیشان، چیف ایگزیکٹیو آفیسرKDSP ثمر نقوی، علی محمد رانااور DIHE کے ڈاکٹر فہدنے بھی مقررین اور پینل ممبران کے طور پر شرکت کی۔
ڈی جی رینجرز(سندھ)نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے اجداد کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے۔
نوجوان نسل کا کردار پاکستان کی ترقی اورا ستحکام میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستانی نوجوان خداداد صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا بخوبی اِدراک ہے۔
ہمیں دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔ رینجرز نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس تقریب میں شرکت بھی اسی عزم کا عکاس ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈی جی رینجرز (سندھ)اور جاوید جبار نے تقریری مقابلے میں وِنر اور رنر اپ طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے اور آرگنائزرز کو نوجوانوں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں: آرٹس کونسل نے پروفیسر ادیب رضوی کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نواز دیا