عمران خان کی پیش کش پر مریم اورنگزیب نے الیکشن کی تاریخ دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر دو لفظی ردعمل دیا ہے۔

عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی، اتحادی حکومت کی خاتون ترجمان نے اس پر دو لفظی جواب دیا کہ ’اکتوبر 2023ء‘۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت الیکشن کیلئے مذاکرات کرے، ورنہ اسمبلیاں توڑ دینگے، عمران خان

اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑتے ہیں تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا۔

انہوں نے حکومت کو پیشکش کی کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دیں۔

اس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے بھی ردعمل دیا اور کہا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی پیشکش پر جواب دیا کہ خان صاحب تو کہتے تھے کہ ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھنے سے بہتر ہیں کہ میں مر جاؤں۔

Related Posts