کوئٹہ: کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے سندھ کے بعد بلوچستان کا رخ کر لیا، قلات میں نئے ویرئینٹ کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جس پر وزیرِ اعلیٰ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں کورونا کے 12 مریضوں کے اجسام میں اومی کرون ویرئنٹ کی تصدیق ہوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمۂ صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
برطانیہ میں اومی کرون کے باعث کرسمس پر لاک ڈاؤن کا خدشہ
اومی کرون کی روک تھام، 30 سال سے زائد العمر افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گےؓ
وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے اومی کرون وائرس سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی۔ محکمۂ صحت بلوچستان نے متعلقہ افسران کی دوڑیں لگوا دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر این سی او سی نے ملک بھر میں آئندہ برس یکم جنوری سے 30 سال سے زائد العمر افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی اجازت دے دی۔
طبی ماہرین نے اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ضروری قرار دے دی۔ این سی او سی نے 2روز قبل فیصلہ کیا کہ یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمر کے شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔