یومِ بحریہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے جب ہم نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا۔نیول آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ بحریہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے جب ہم نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا۔نیول آرمی چیف
یومِ بحریہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے جب ہم نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا۔نیول آرمی چیف

اسلام آباد: یومِ بحریہ کے حوالے سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جب ہم نے دوارکا میں داخل ہو کر بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔

 اپنے خصوصی پیغام میں ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ یومِ بحریہ نیوی کے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے، بہادری اور عزم و ہمت کی یاد دلاتا ہے۔نیوی ی تاریخ میں 8 ستمبر کا واقعہ آپریشن سومنات کہلاتا ہے۔ آپریشن سومنات جس بہادری اور جرأت سے انجام دیا گیا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہرِ قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی

نیول چیف نے کہا کہ پاکستان کی آب دوز غازی کا خوف بھارتی نیوی کے افسران پر چھایا رہا اور ہماری آبدوز نے سمندر پر حکمرانی قائم رکھی۔ موجودہ دور میں بحری شعبے کو دہشت گردی سمیت ان گنت چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم بین الاقوامی بحری فوج کے ساتھ مل کر مختلف ممالک کے پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اس کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ اپنے فرائض سے بالکل غافل نہیں۔ ہم دشمن کے ہتھکنڈوں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال منائے جانے والے یومِ بحریہ کے حوالے سے  خصوصی ڈاکومنٹری فلم “ضربِ آب” کے نام سے ریلیز کی گئی جس میں پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں کے متعلق خصوصی معلومات مہیا کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: یومِ بحریہ کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی ڈاکومنٹری فلم ضربِ آب ریلیز

Related Posts