قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ، کھیل کے لیے سخت ٹریننگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ، کھیل کے لیے سخت ٹریننگ جاری
قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ، کھیل کے لیے سخت ٹریننگ جاری

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن کیمپ  میں قومی کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ جاری ہے۔ صبح کے سیشن میں کرکٹرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انفرادی ٹریننگ کی۔

جسمانی تندرستی (فٹنس) کی بہتری کے لیے پول اور جم سیشنز کیے گئے۔ وپ نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی دیگر مہارتوں کو بھی آزمایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ بیٹسمین شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی

قومی کرکٹرز سہ پہر کے سیشن میں بھی کھیل کی ٹریننگ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بارش کے باعث ٹریننگ بری طرح متاثر ہوئی تاہم پلیئرز نے اس کے ازالے کے لیے  اکیڈمی کے باب وولمر انڈور اسکول میں ٹریننگ کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق کھلاڑیوں کی تربیت وقت مقررہ تک جاری رہے گی، کھلاڑیوں کی یہ تربیت کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے  قومی کرکٹ ٹیم کے بیک اپ کے لیے  اعلیٰ کارکردگی کیمپ میں بارہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کے مطابق بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت مختلف شعبوں میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے بیک اپ کے لیے پی سی بی کی بارہ نئے کھلاڑیوں کو دعوت

Related Posts