بسمہ کی جھگڑالو طبیعت کی وجہ سے اس کی پہلے بھی دو تین شادیاں ناکام رہیں، گلناز بی بی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بسمہ کی جھگڑالو طبیعت کی وجہ سے اس کی پہلے بھی دو تین شادیاں ناکام رہیں, گلناز بی بی
بسمہ کی جھگڑالو طبیعت کی وجہ سے اس کی پہلے بھی دو تین شادیاں ناکام رہیں, گلناز بی بی

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کی حدود میں گزشتہ روز بیٹے کے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون گلناز بی بی نے ایم ایم نیوز کو واقعہ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

گلناز بی بی نے نمائندہ ایم ایم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میری بہو آئے روز گھر میں  جھگڑا فساد کرنے کی عادی ہے۔ بسمہ خاتون کی جھگڑالو طبیعت کی وجہ سے اس کی پہلے بھی دو تین شادیاں ناکام رہیں جس کے بعد اس نے میرے بیٹے ارسلان سے شادی کی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ بسمہ کی طرف سے لگائے جانیوالے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ واقعہ کے پیچھے میری بہو کا ہاتھ کارفرما ہے، انہوں نےبتایا کہ میری بہو بسمہ حاملہ ہی نہیں ہے تو حمل ضائع ہونے کا سوال کہاں سے پیدا ہوگیا۔

گلناز بی بی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ بسمہ میرے بیٹے کو میرے خلاف اکساتی رہتی ہے اور بسمہ کی طرف سے بیٹے کے حساس اعضاء پر تشدد کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسمہ رات دیر تک جاگتی ہے اور دن کو دیر سے اٹھتی ہے اور کوئی کام نہ کرنے کی وجہ سے گھر کباڑ خانے کا منظر پیش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑدیا

انہوں  نے بتایا کہ میرا بیٹا میرا بہت فرمانبردار تھا لیکن بسمہ نے اس کے کان بھر بھر کے میرے خلاف شدید غصہ پیدا کردیا ہے۔ گزشتہ روز ہونیوالے واقعہ کی ذمہ داری بھی بسمہ ہے اور ارسلان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی پر تشدد اور دودھ چھپانے کی باتیں محض ہمدردی سمیٹنے کی کوشش ہے۔

گلناز بی بی نے بتایا کہ بسمہ میرے بیٹے ارسلان سے شادی کے بعد کئی بار روٹھ کر جاچکی ہے اور ایک بار تو روٹھ کر امریکا چلی گئی تھی لیکن واپس گھر آنے کے بعد بھی اس کی عادت و اطوار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ماں پر تشدد:بہو نے معاملے کا ذمہ دار ساس کو قرار دیدیا، ساس سے تنگ آکر تشدد کیا

انہوں نے بتایا کہ ارسلان اور بسمہ نے پہلے مجھے گھر سے نکالا اور بعد میں گھر سے نقدی اور قیمتی اشیاء و کاغذات لیکر خود گھر سے فرار ہوچکے ہیں  جبکہ پولیس کی طرف سے ان دونوں میاں بیوی  کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

Related Posts