مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیشنل فنانس کمیشن سے برطرف کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیشنل فنانس کمیشن سے برطرف کردیا گیا
مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیشنل فنانس کمیشن سے برطرف کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) سے برطرف کردیا گیا ہے، جس کی تصدیق اِسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی مالیاتی  کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کا نیا نوٹیفیکیشن آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن اٹارنی جنرل نے پیش کیا جس کے مطابق مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ فنانس کمیشن کا حصہ نہیں رہے۔

گزشتہ نوٹیفیکیشن کے تحت مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کو کمیشن میں تقرری دی گئی تھی جسے عدالت میں چیلنج کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے مذکورہ نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے این ایف سی کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ گزشتہ این ایف سی کے نوٹیفیکیشن پر مجھے بھی تحفظات تھے، بینچ نے ان کے ریمارکس کی تعریف کی، محسن رانجھا نے کہا کہ حکومت کو آئین کے تحت کام کرنا ہوگا۔

عام طور پر این ایف سی کی سربراہی وزیرِ خزانہ کے پاس ہوتی ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کا اعتراض یہ تھا کہ مشیرِ خزانہ کوئی وفاقی وزیر نہیں ہیں، اس لیے انہیں این ایف سی کا چیئرمین نہیں بنایاجاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کے پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔حفیظ شیخ

Related Posts