کرتار پور راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔منموہن سنگھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتار پور راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔منموہن سنگھ
کرتار پور راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔منموہن سنگھ

سابق بھارتی وزیر اعظم  منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ یہ سکھ برادری کے لیے بہت بڑا دن اور تاریخی لمحہ ہے۔

سکھ برادری کے لیے پاکستانی سرحد کھولے جانے کے بعد زیرو پوائنٹ سے یاتریوں کی کرتارپور آمد جاری ہے۔ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی پاکستان پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے کرتارپور راہداری افتتاح کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ترجمان عامر فدا پراچا

سابق بھارتی وزیر اعظم  نے پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح سکھ برادری کے لیے تاریخی لمحہ ہے جس سے پاک بھارت تعلقات بہتری کی طرف بڑھیں گے۔ 

منموہن سنگھ کے ساتھ ساتھ بھارت کے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی راہداری سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کرتارپور راہداری افتتاح سے خوش ہیں، جبکہ ہم نے 70 سال قبل یہ مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب نے کہا کہ کرتار پور راہداری افتتاح ایک خوش آئند قدم ہے جس کی ابتدا ہوچکی ہے جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے اس اقدام کو جاری رکھے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم پاکستان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں کرتار پور راہداری کھولنے پر شکر گزار ہوں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نے ہمارے جذبات کو سمجھا۔

مزید پڑھیں: کرتارپورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نریندر مودی

Related Posts