اب کوئی شخص بلا اجازت آپ کو اپنے گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔واٹس ایپ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے، فون کالز اور ویڈیو کالز کی ایپلیکیشن واٹس ایپ میں یوزرز کی سہولت کے پیش نظر ایک نیا آپشن بالآخر تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت آپ کی اجازت کے بغیر کوئی آپ کو اپنے گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت جاری کردہ سیٹنگ میں صارفین کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ کسی بھی گروپ میں شامل کیے جانے سے قبل آپ کی اجازت لینا ضروری قرار دیا جائے، یا جو چاہے آپ کو کسی بھی گروپ میں شامل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس دانوں نے بے شمار فوائد کی حامل پانی پر تیرنے والی دھات تیار کر لی

چندروز قبل اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کردہ آپشن کے تحت ہر صارف کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو اپنے آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کرنے سے قبل اجازت لینا ضروری قرار دے۔

واٹس ایپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپس کی بہتات کے باعث انفرادی یوزرز کی طرف سے بے پناہ مطالبات کو دیکھتے ہوئے کمپنی کو یہ آپشن پیش کرنا پڑا، جس کے تحت یوزرز کو اپنی پرائیویسی کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی اور فوٹوز شیئر کرنے کی مشہورومعروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی سیٹنگ  محدود پیمانے پر متعارف کروائی جاچکی ہے جس کے تحت گروپ میں ایڈ کرنے سے قبل اجازت لینا ضروری ہے۔

صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے واٹس ایپ کی طرف سے ایک نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسے یہ اجازت دیں کہ وہ انہیں اپنے گروپ میں ایڈ کرے اور کسے نہ دیں۔

مزید پڑھیں: گروپ میں ایڈ کرنے سے قبل اجازت لینے کی پالیسی محدود پیمانے پر متعارف

Related Posts