راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج میں 16 سال سے خدمات سرانجام دینے والے حوالدار ناصر حسین نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چیک پوسٹوں پر جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی علیم خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین شہید کا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال سے تھا جبکہ اس سے چند روز قبل ہی بھارتی فوج کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر پر ہی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ نریندرمودی جتنامرضی کشمیریوں پر ظلم کرلےکامیاب نہیں ہوسکتا،دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کےلیےآوازبلندہورہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےمظفرآبادمیں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدل انسان ہی عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتا ہے جو آج نریندر مودی اور اس کی جماعت آر ایس ایس کشمیر میں کر رہی ہے،کشمیر پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا اور مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیرحل نہ ہواتواس کااثرساری دنیاپرپڑےگا،عمران خان