لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں
لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں

لاہور میں واقع گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے نتیجے کمرے میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رائیونڈ روڈ پر نیو لاہور پارک کے علاقے میں واقع گرلز ‏ہاسٹل میں پیش آیا، عمارت کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا تاہم دھویں سے عمارت میں پھنسی 3 ‏خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھویں کی شدت کی وجہ سے ایک فائر فائٹر بھی بے ہوش ہوا تھا۔ فائر فائٹر اور متاثرہ خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دو خواتین دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں سے ایک کی عمر 18 جبکہ دوسری کی عمر 40 سال بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ فائرفائٹر کی حالت ‏خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور عینی شاہدین سے واقعے کے حوالے سے تفصیلات لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : این آئی آر میں ججز کی تعیناتی کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدیداروں کو احتجاجی مظاہرہ

Related Posts