کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے سندھ حکومت کے زیرسایہ بننے والے گاڑیوں کے قبرستان کو بےنقاب کردیا ہے۔
ایم پی اے خرم شیر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کا ٹیکس کا پیسہ گاڑیوں کی شکل میں گل سڑھ رہا ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود مختلف محکموں کی سرکاری گاڑیوں کا قبرستان.
سندھ کے ٹیکس پیئر کا پیسہ گاڑیوں کی شکل میں گل سڑھ رہا ہے، مہنگی ترین گاڑیوں کی شکل میں عوام کا پیسہ برباد کیا جارہاہے۔
بلاول زرداری نے صوبے کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا@KhurumSherZaman pic.twitter.com/eRq4BUtz3V
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) July 13, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ روبی پلازہ کلفٹن میں موجود مختلف محکموں کی سرکاری گاڑیوں کا قبرستان اس کا ثبوت ہے۔ ویڈیو کے ذریعے عوام کو سندھ حکومت کی نااہلی سے آگاہ کررہے ہیں ۔ مہنگی ترین گاڑیوں کی شکل میں عوام کا پیسہ برباد کیا جارہاہے۔
گاڑیوں کی ویڈیو بناتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے صوبے کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبرستان میں چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مہنگی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا طالبان کی حکومت افغان خواتین کے لیے دھچکا ہوگی؟