بھارت فاشسٹ مودی کا ملک بن چکا، پاکستان اعتدال پسند ہے۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry's offer of talks to the opposition

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اعتدال پسند ملک ہے جبکہ بھارت فاشسٹ مودی کا ملک بن چکا ہے جہاں شدت پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک تحمل پسند، وسیع النظر اور روشن خیال ملک ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت مودی حکومت کے زیر تسلط ہے جہاں عدم برداشت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ہر روز بد ترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بدقسمتی قرار دے دیا

 

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  فواد چوہدری نے کہا  تھا کہ آج کشمیر جل رہا ہے۔ امریکی بیانات اور عرب ممالک کے اقدامات کو بھول جائیے۔ یہ سوچیئے کہ آج پاکستان اور پاکستانی کیا کر رہے ہیں۔ تنازعۂ کشمیر صرف کشمیر کا نہیں بلکہ پاکستان کے وجود کا مسئلہ ہے۔ اگر آج پاکستان نے اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ہم صفحہ ہستی سے مٹ بھی سکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے:تنازعۂ کشمیر پاکستان کے وجود کا مسئلہ ہے۔ فواد چوہدری کا بیان

Related Posts