ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ

کراچی: ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مختلف اشیاء کی خریداری کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا ہے، صرف جنوری کے دوران کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 33.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعد اد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 33.5 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں صارفین کی جانب سے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی،جبکہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا۔

دسمبر میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی۔

گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی، دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری میں کریڈٹ کے ذریعے خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا، دسمبرمیں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی۔

مزید پڑھیں:پاک افغان بارڈر پر طور خم سرحدی گزرگاہ 6روز بحال کردی گئی

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ لوگ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کا طریقہ کار زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں، کیونکہ اس میں رقم ساتھ لے کر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Related Posts