شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھو گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھو گیا
شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھو گیا

کراچی: گرمی نے کراچی کا پیچھا نہ چھوڑا ، گذشتہ 4 روز قدرے موسم میں بہتری کے بعد شہر قائد کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشیں اپنے معمول کے مطابق مون سون میں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو بھی درجہ حرار 38 سے 40  ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اتوا کو شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے باعث سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کو 35 سے 37 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ہوا میں نمی کا تناسب صرف 08 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی تپش 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ابھی سندھ میں داخل نہیں ہوا جس کی وجہ سے بارشیں مون سون میں معمول کے مطابق ہوں گی، تاہم رمضان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ووٹ چوروں کے خلاف کامیابی پر ڈسکہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،شہباز شریف

Related Posts