اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمے دار قرار دے د یا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا۔
As I had predicted 6 months back that the regime change conspiracy would throw our economy into tailspin destroying our capability to service our debts. The two crooked families who ruled Pakistan for almost 3 decades never had the integrity or competence to build our economy. pic.twitter.com/fASSw2wo6q
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2022
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی کہ امپورٹڈ سرکار ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی، 6 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ حکومت ہماری معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتار دے گی۔
عمران خان پر حملے کا خدشہ، حکومت معاملے کو مدنظر رکھے، چیف جسٹس
ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دو مجرم خاندان معیشت کی تعمیر میں کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت تھی۔