حکومت 14مئی تک اسمبلیاں تحلیل کرے، ایک تاریخ پر الیکشن کیلئے تیار ہیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے بدھ سے ”جیل بھرو“ تحریک کا اعلان کردیا
عمران خان نے بدھ سے ”جیل بھرو“ تحریک کا اعلان کردیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت 14مئی تک اسمبلیاں تحلیل کردے، ہم ملک بھر میں ایک تاریخ پر الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات جاری رکھیں گے، منگل کے روز ہماری ٹیم مذاکرات کیلئے پہنچے گی۔ کہا جارہا ہے کہ بجٹ پہلے منظور ہوگا، الیکشن بعد میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج مذاکرات ختم یا جاری رکھنے کا فیصلہ کرینگے، فواد چوہدری

ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بجٹ منظوری کے بعد الیکشن والی بات بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل ہمیں منظور نہیں ہے۔ وفاق سے صوبوں کو فنڈز نہیں دئیے جاتے تھے، ہماری جانب سے جو اسمبلیاں توڑی جاتی تھیں، اس کی یہ بھی وجہ تھی۔

خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا کہہ چکی، خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن ہوں، اس کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اگر 14مئی سے قبل اسمبلیاں نہ ٹوٹیں تو پھر پی ٹی آئی 2 صوبوں میں الیکشن کروائے گی۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی کو 186 اراکین سے اعتماد کا ووٹ ملا۔ سب جانتے تھے ہم اسمبلی توڑنے والے ہیں۔ جب ہم نے اسمبلیاں توڑ دیں تو حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ الیکشن کی امید ختم ہوگئی تو ہمارا حال سری لنکا سے بد تر ہوگا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ میرا تجزیہ ہے، اگر 14 مئی کے اندر اسمبلیوں کی تحلیل ہوگئی تو ایک ہی تاریخ پر الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ پیر کو اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں لیبر ڈے کی ریلی ہوگی۔ لاہور میں ریلی کی قیادت میں کروں گا جس کا مقصد آئین کو بچانا ہے۔

Related Posts